تلنگانہ

حکومت تلنگانہ کے خلاف موثر آواز کی ضرورت: کے ٹی آر

کے ٹی راما راو ھمم، ورنگل اور نلگنڈہ گریجویٹس کے حلقہ میں ایم ایل سی کے ضمنی انتخاب کے لیے بی آر ایس امیدوار اینگولا راکیش ریڈی کے لیے ماحول ساز گار بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

 حیدرآباد: بی آر ایس کے کار گزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کو حکومت کے خلاف آواز کی ضرورت ہے۔ سماجی پلاٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں، انہوں نے کہا آج تلنگانہ کو مضبوط اپوزیشن  اور حکومت سے سوال کرنے کی صلاحیت کی حامل آواز کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
کونسل کا ضمنی الیکشن، نوین کمار ریڈی بی آر ایس امیدوار
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات
بی آر ایس کے کئی ایم ایل ایز، کانگریس کے ربط میں: ایم ہنمنت راؤ

کے ٹی راما راو  ھمم، ورنگل اور نلگنڈہ گریجویٹس کے حلقہ میں ایم ایل سی کے ضمنی انتخاب کے لیے بی آر ایس امیدوار اینگولا راکیش ریڈی کے لیے ماحول ساز گار بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

 انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا راکیش  ریڈی کا تعلق ضلع ہنمکنڈہ کے ایک دور دراز گاؤں سے ایک کسان  خاندان سے ہے۔ وہ بٹس پلانی سے تعلیم مکمل کرچکے ہیں جن کے پاس مینجمنٹ اور اکنامکس میں دوہری ماسٹرز کی ڈگریاں ہیں۔

سات سال تک امریکہ میں عالمی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، راکیش ریڈی  نے عوامی خدمت کی شدید خواہش کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا ہے۔ ریڈی نے عصری سیاسی مسائل اور معاشیات پر معروف روزناموں میں بہت سے مضامین بھی تحریر کیئے  ہیں۔

 انہوں نے معیشت پر کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کوویڈ 19 وبا اور ورنگل میں سیلاب کی صورتحال کے دوران انہوں نے پریشان حال عوام  کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کیا۔ انہوں نے انڈس فاؤنڈیشن کے ذریعے تلنگانہ کے ثقافتی ورثہ کے تحفظ کی کوشش کی ۔

کے ٹی راما راو نے کہا  راکیش ریڈی  ایک متحرک ماہر تعلیم ہیں اور وہ کھمم، ورنگل، نلگنڈہ ایم ایل سی سیٹ کے لیے بی آر ایس امیدوار کے طور پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ عوام کو چاہیے کے جذبہ سماجی خدمات سے شر سار فرد کو کامیابی سے ہمکنار کراتے ہوئے قانون ساز کونسل میں اپنی َآواز بنا کر بھیجیں۔