حیدرآباد

تلگو یونیورسٹی میں موسیقی کے آلات کے تحفظ کیلئے میوزیم بنانے کی پہل کی ضرورت:وزیرسیتکا

سیتکا نے پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد میں قبائلی فنون، ثقافت۔ مطالعہ۔تحفظ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیر پنچایت راج سیتکانے کہا ہے کہ مشہور ریٹائرڈ ٹیچر جے تروملا راؤ کی جانب سے جمع کردہ موسیقی کے آلات کے تحفظ کے لئے ایک خصوصی میوزیم بنانے کی پہل کی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
توکل انبیاء کرام علیہم السلام کا امتیازی وصف ہے: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادر
سیتا اکا کے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، سائبر کرائم پولیس میں کیس درج
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد

سیتکا نے پوٹی سری راملو تلگو یونیورسٹی حیدرآباد میں قبائلی فنون، ثقافت۔ مطالعہ۔تحفظ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے پروفیسر کودنڈارام کے ساتھ یونیورسٹی کے فرسٹ فلور کے کانفرنس ہال میں نصب موسیقی کے بیشتر آلات کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے مختلف قسم کے آلات کے ساتھ جدید آلات کو دیکھا اور اپنے بچپن کی یادوں کوتازہ کیا۔