تلنگانہ
نیٹ کی نظرثانی رینک کی فہرست جاری۔ تلنگانہ کے طلبہ سابقہ رینک سے محروم
نیشنل ٹسٹ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کے روز نیٹ یوجی 2024 کے نظرثانی رینک کی فہرست جاری کی ہے جس میں تلنگانہ کے طلبہ اپنے سابقہ رینک پر برقرار نہیں رہ سکے۔
حیدرآباد: نیشنل ٹسٹ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کے روز نیٹ یوجی 2024 کے نظرثانی رینک کی فہرست جاری کی ہے جس میں تلنگانہ کے طلبہ اپنے سابقہ رینک پر برقرار نہیں رہ سکے۔
ریاست کے انوران گھوش کو پہلے جاری کردہ نتائج میں 77 واں رینک حاصل ہوا تھا مگر نظرثانی رینک کی فہرست میں انہیں عام زمرہ میں 99.9939570 نشانات کے ساتھ 137 واں رینک حاصل ہوا ہے
تاہم گھوش‘ ہنوز تلنگانہ کے ٹاپر ہیں‘ اسی طرح جی وینکٹ نرپیش اور ایل سری رام نائک نے ایس ٹی زمرہ میں نظرثانی نتائج میں بالترتیب 219 اور 553 واں رینک حاصل کیا
جبکہ پہلے جاری کردہ نتائج میں ان دونوں کو اسی زمرہ میں 167 اور 453 واں رینک حاصل ہوا تھا۔ تلنگانہ سے 79,813 امیدواروں نے نیٹ یوجی میں رجسٹریشن کرایا تھا جس میں سے 77848 امیدوار شریک ٹسٹ تھے۔
47,356 امیدواروں کو کوالیفائی قرار دیا گیا تھا۔