حیدرآباد

آدھار پتہ تبدیل کرنے کی نئی سہولت

اس کے لیے کنبہ کے سربراہ سے رشتے کا ثبوت جیسے راشن کارڈ، مارک شیٹ، میریج سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ وغیرہ دینا ہوگا۔ درخواست گزار اور کنبہ کے سربراہ کا نام اور آپس میں رشتہ درج ہونا ضروری ہے۔

نئی دہلی: یو آئی ڈی اے آئی نے اب شہریوں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے کنبہ کے سربراہ (ہیڈ آف فیملی) کی منظوری سے آدھار آن لائن میں پتے اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔ ایک سرکاری بیان میں منگل کے دن یہ بات بتائی گئی۔

اس کے لیے کنبہ کے سربراہ سے رشتے کا ثبوت جیسے راشن کارڈ، مارک شیٹ، میریج سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ وغیرہ دینا ہوگا۔ درخواست گزار اور کنبہ کے سربراہ کا نام اور آپس میں رشتہ درج ہونا ضروری ہے۔

اس کے لیے کنبہ کے سربراہ سے او ٹی پی آتھنٹکیشن ضروری ہوگا۔ رشتہ کا ثبوت موجود نہ ہو تو یو آئی ڈی اے آئی اپنے فارمیٹ میں کنبہ کے سربراہ کی طرف سے سیلف ڈیکلریشن داخل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آن لائن پتہ اپڈیٹ کرنے کی یہ نئی سہولت بچوں، شریک ِ حیات اور والدین وغیرہ کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔

ملک کے اندر مختلف شہروں اور ٹاؤنس میں مختلف وجوہات کی بنیاد پر منتقل ہونے والوں کے لیے یہ بڑی کارآمد ہوگی۔