دہلی
دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی 21 ستمبر کو حلف لیں گی
لیفٹیننٹ گورنر دہلی وی کے سکسینہ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے نام مراسلت میں دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی کی حلف برداری کی تاریخ 21 ستمبر تجویز کی ہے۔

نئی دہلی: لیفٹیننٹ گورنر دہلی وی کے سکسینہ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے نام مراسلت میں دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی کی حلف برداری کی تاریخ 21 ستمبر تجویز کی ہے۔
ذرائع نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
اروند کجریوال کا استعفیٰ بھی صدرجمہوریہ کو بھیج دیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی لیجسلیچر پارٹی نے حلف برداری کی کوئی تاریخ تجویز نہیں کی۔