امریکہ و کینیڈا
نئی H-1Bویزا فیس صرف نئی درخواستوں کیلئے
ڈونالڈ ٹرمپ نظم و نسق نے واضح کیا ہے کہ H-1Bویزا کیلئے نئی ایک لاکھ امریکی ڈالر کی فیس موجودہ ویزا ہولڈرس پر لاگو نہیں ہوگی۔
نیویارک/واشنگٹن (پی ٹی آئی) ڈونالڈ ٹرمپ نظم و نسق نے واضح کیا ہے کہ H-1Bویزا کیلئے نئی ایک لاکھ امریکی ڈالر کی فیس موجودہ ویزا ہولڈرس پر لاگو نہیں ہوگی۔
یکمشت ادائیگی نئی درخواستوں کے لئے ہوگی۔ اِس وضاحت سے امریکہ میں کام کررہے ہزاروں پروفیشنلز کو جو گھبراگئے تھے راحت ملی۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سرویسس نے ایک بیان میں ہفتہ کے دن کہا کہ صدر ٹرمپ کی نئی H-1Bویزا پالیسی صرف نئے درخواست گزاروں پر لاگو ہوگی اور جو ویزا ہولڈرس فی الحال امریکہ کے باہر ہیں انہیں امریکہ میں دوبارہ داخلہ کے وقت یہ فیس نہیں دینی ہوگی۔