حیدرآباد
چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ریاستی کانگریس کے نئے صدر کی ملاقات
وزیراعلی ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلی نے ان کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔مہیش کمارگوڑکوگذشتہ روزہی ہائی کمان کی جانب سے یہ نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے نئے صدرمہیش کمارگوڑنے وزیراعلی ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلی نے ان کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔مہیش کمارگوڑکوگذشتہ روزہی ہائی کمان کی جانب سے یہ نئی ذمہ داری دی گئی ہے۔
مہیش کمارگوڑایم ایل سی بھی ہیں۔ریونت ریڈی قبل ازیں تلنگانہ کانگریس کے صدرتھے تاہم گذشتہ چند دنوں سے اس بات کی اطلاعات تھیں کہ ریاست میں کانگریس کا نیاصدرمقررکیاجائے گا۔