انٹرٹینمنٹ

ہارٹ اٹیک کے بعدپھر سے جینے کیلئے تیار ہوں:سشمیتا سین

سشمیتا سین نے لکھا کہ چند روز قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا اور میری انجیو پلاسٹی ہوئی ہے، اسٹینٹ ڈالا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے تصدیق کی کہ میرے پاس ایک بڑا دل ہے۔

نئی دہلی: سابق مس یونیورس اور فلم اداکارہ سشمیتا سین نے جمعرات کو کہا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور حال ہی میں ان کی انجیو پلاسٹی ہوئی ہے۔ سشمیتا نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ساتھ مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کی اور اپنے والد کے الفاظ لکھے۔

متعلقہ خبریں
بنگلورو ریو پارٹی، تلگو اداکارہ ہیما کو ایک اور نوٹس
ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش، اداکارہ نے افواہوں کو مسترد کردیا
میاچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے کرکٹر کی موت
”میرا تیسرا جنم ہوا ہے“ ایچ ڈی کمارا سوامی کا بیان
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل
https://www.instagram.com/p/CpSF-IvtWG4/?utm_source=ig_web_copy_link

 ”اپنے دل کو ہمیشہ خوش اور حوصلہ مند رکھیں اور جب آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی تو یہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوگا۔“ انہوں نے لکھا کہ چند روز قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا اور میری انجیو پلاسٹی ہوئی ہے، اسٹینٹ ڈالا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے تصدیق کی کہ میرے پاس ایک بڑا دل ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مجھے بہت سارے لوگوں کا ان کی بروقت مدد اور تعمیری تعاون کا شکریہ ادا کرنا ہے اور میں اگلی پوسٹ میں ایسا کروں گی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ پوسٹ صرف آپ (میرے خیر خواہوں اور چاہنے والوں) کو یہ خوشخبری دینے کے لیے ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

 اور میں دوبارہ جینے کے لیے تیار ہوں! میں تم لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں! ایشور مہان ہے.ان کے مداحوں، پیروکاروں اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

a3w
a3w