اردو میڈیم ایس ایس سی طلبا میں اردو ماڈل پیپرس کی تقسیم، اندرا کرن ریڈی کا اعلان، میوا ضلع نرمل کی کامیاب نمائندگی

انھوں نے آج (24 جنوری) دوپہر 2 بجے دیویا گارڈن، نرمل میں منعقد شدنی دسویں جماعت کے کوسچن بینک تقسیم کے پروگرام میں حلقہ اسمبلی نرمل کے اردو میڈیم دہم جماعت کے تمام طلباء سے شرکت کرتے ہوئے اس سہنری موقع سے استفادہ کی خواہش کی۔

نرمل:23/جنوری(پریس نوٹ) ریاستی وزیر جنگلات، انڈومنٹ اور قانون اے اندرا کرن ریڈی نے اردو میڈیم ایس ایس س طلبا میں اردو ماڈل پیپرس کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ اسمبلی نرمل میں واقع تمام میڈیم کے سرکاری اسکولوں میں دہم جماعت میں زیر تعلیم طلباء میں کانسٹیٹیونسی ڈیولپمنٹ فنڈ (سی ڈی پی) کے ذریعہ تیلگو اور انگلش میڈیم کے آل ان ون کوسچن بینک کی بتاریخ 24 جنوری کو وزیر کے ہاتھوں تقسیم کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ اردو میڈیم کے طلباء اردو کے کوسچن بینک/ ماڈل پیپرس سے محروم ہورہے تھے۔

اس بات کی اطلاعات ملتے ہی میوا ضلع نرمل صدر شیخ شبیر علی نے ریاستی وزیر سے فون پر رابطہ کیا اور انھیں اس مسئلہ سے واقف کروایا جس کے بعد صدر شیخ شبیر علی کی قیادت میں تنظیم کے سرپرست اعلی مسیح الدین اور ریاستی سیکریٹری زیڈ ایچ مسعود نے وزیر اندرا کرن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے اردو میڈیم کے طلباء میں اردو ماڈل پیپرس فراہم کرنے کی نمائندگی کی، جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی وزیر نے ضلع مہتمم تعلیمات نرمل ڈاکٹر اے رویندر ریڈی کو بذریعہ فون اردو میڈیم کے ماڈل پیپرس کی خریدی اور تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

اس کے بعد ڈی ای او نے میوا ضلع نرمل کے اسوسی ایٹ پریسڈنٹ اور میڈیا سیکریٹری ساجد معراج کو حیدرآباد سے اردو میڈیم کے ماڈل پیپرس لانے کی ذمہ داری سونپی۔ ڈی ای او ڈاکٹر اے رویندر ریڈی کی ہدایت اور صدر میوا کی خواہش پر ساجد معراج نے حیدرآباد میں اردو ماڈل پیپرس کی خریدی کی تاکہ ریاستی وزیر کی ہدایت کے مطابق اردو میڈیم طلبا میں ان کی تقسیم عمل میں لائی جاسکے۔

تیلگو اور انگلش کے ساتھ ساتھ اردو میڈیم کے طلباء میں کوسچن بینک/ ماڈل پیپرس فراہم کرنے کے اعلان پر میوا صدر شیخ شبیر علی نے ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وزیر نے اردو میڈیم کے طلباء کے ساتھ انصاف کیا۔

دوسری جانب اردو ماڈل پیپرس منگوانے پر ڈی ای او ڈاکٹر اے رویندر ریڈی کا بھی شیخ شبیر علی نے شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے آج (24 جنوری) دوپہر 2 بجے دیویا گارڈن، نرمل میں منعقد شدنی دسویں جماعت کے کوسچن بینک تقسیم کے پروگرام میں حلقہ اسمبلی نرمل کے اردو میڈیم دہم جماعت کے تمام طلباء سے شرکت کرتے ہوئے اس سہنری موقع سے استفادہ کی خواہش کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button