شمالی بھارت

مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بی جے پی جیت کے راستے پر گامزن

گجرات قانون ساز اسمبلی کے لیے جاری ووٹوں کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق، بی جے پی گجرات میں 152 سیٹوں پر آگے ہے۔

گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پھر ایک بار بنتی دکھائی دے رہی ہے۔

گجرات قانون ساز اسمبلی کے لیے جاری ووٹوں کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق، بی جے پی گجرات میں 152 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس طرح ریاست میں بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے۔ ان رجحانات کے ساتھ گجرات میں بی جے پی ساتویں بار حکومت بنانے جا رہی ہے۔

تازہ ترین رجحانات کے مطابق گجرات کی 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 176 پر رجحانات مل چکے ہیں، جن میں بی جے پی 152 اور کانگریس 20، عام آدمی پارٹی 6، سماج وادی پارٹی ایک، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ایک اور تین نشستوں پر آزاد امیدوار برتری بنائے ہوئے ہیں۔