مہاراشٹرا

دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار

دبئی ممبئی انڈیگو فلائٹ میں سوار دو مسافرین کو حالت نشے میں ساتھی مسافرین اور عملہ کے ساتھ گالی گلوج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی: دبئی ممبئی انڈیگو فلائٹ میں سوار دو مسافرین کو حالت نشے میں ساتھی مسافرین اور عملہ کے ساتھ گالی گلوج کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات

چہارشنبہ کو فلائٹ کے ممبئی میں لینڈ ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تاہم یہاں کی عدالت نے انہیں ضمانت دے دی۔

دو ملزمین کا تعلق پال گھر کے نالاسوپارہ اور کولہاپور سے ہے۔

وہ ایک سال خلیج میں کام کرکے واپس ہورہے تھے جو ڈیوٹی فری دکان سے لائی ہوئی شراب پی کر جشن منارہے تھے۔

جب ساتھی مسافرین نے ہنگامہ پر اعتراض کیا تو دونوں نے انہیں اور مداخلت کرنے والے عملہ کو گالیاں دیں۔ عملہ نے ان سے بوتلیں لے لیں۔“