ایشیاء

چین میں ناک کے ذریعہ دی جانے والی کورونا ویکسین کی منظوری

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ کینسائنو کی حال ہی میں تیار کردہ اس ویکسین کو نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مثبت اشارہ مل گیا ہے۔

بیجنگ: چینی کمپنی کینسائنو بائیو لوجکس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اس کی سانس کے ذریعے دی جانے والی ویکسین کو ملک کے ڈرگ ریگولیٹر نے ہنگامی طور پر بوسٹر کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے اس کے کاروبار کو ممکنہ طور پر فائدہ ہوگا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ کینسائنو کی حال ہی میں تیار کردہ اس ویکسین کو نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے مثبت اشارہ مل گیا ہے۔

کینسائنو بائیولوجکس نے کہا کہ ’اگر یہ ویکسین بعد میں متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے خریدی اور استعمال کی جائے تو اس کی منظوری کا کمپنی کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا‘۔

تاہم کمپنی نے خبردار کیا کہ اس ویکسین کو چین میں ان دیگر ویکسینز سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا جنہیں حکومتی منظوری مل چکی ہے یا ان کے کلینیکل ٹرائل جاری ہیں۔

چین نے لائیوزون فارماسوٹیکل گروپ کی کورونا ویکسین کے ایک بوسٹر کے طور پر ہنگامی استعمال کی اجازت دی ہے، یہ ایک سال سے زائد عرصے میں اس بیماری کے خلاف منظور ہونے والی صرف 2 نئی ویکسینز میں سے ایک ہے۔