شمالی بھارت

نتیش کمار نے مودی کے پیر چھوکر بہار کو رُسوا کردیا: پرشانت کشور

پرشانت کشور نے کہا کہ مودی کی اقتدار میں واپسی میں نتیش کمار کے کلیدی رول کی بڑی بڑی باتیں ہورہی ہیں لیکن چیف منسٹر بہار اپنی پوزیشن کا استعمال کیسے کررہے ہیں؟

بھاگلپور: سیاسی حکمت عملی ساز سے جہدکار بنے پرشانت کشور نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے وزیراعظم نریندر مودی کے ”پیر چھوئے“۔ پرشانت کشور جو ”جن سوراج“ مہم چلارہے ہیں‘ جمعہ کے دن بھاگلپور میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں
اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات ضروری: نتیش کمار
قومی سیاست میں نائیڈو کو بادشاہ گرکا کردار ادا کرنیکا پھر موقع
پرشانت کشور کی پیش قیاسی مسترد
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
لالو پرساد یادو کے زیادہ بچوں پر نتیش کمار کا طنز

 2015 میں جنتادل یو صدر کی انتخابی مہم چلانے اور 2 سال بعد جنتادل یو میں شامل ہونے والے پرشانت کشور نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اب میں نتیش کمار پر تنقید کیوں کررہا ہوں جبکہ ماضی میں ان کے ساتھ کام کرچکا ہوں۔ وہ اُس وقت الگ قسم کے آدمی تھے۔

ان کا ضمیر اس وقت برائے فروخت نہیں تھا۔ ریاست کا قائد‘ ریاست کے عوام کا تفاخر ہوتا ہے لیکن نتیش کمار نے مودی کے پیر چھوکر بہار کو شرمندہ کردیا۔ پرشانت کشور دہلی میں گزشتہ ہفتہ این ڈی اے میٹنگ کا حوالہ دے رہے تھے۔

 نتیش کمار کی جنتادل یو لوک سبھا کی 12 نشستیں جیت کر بی جے پی کی دوسری بڑی حلیف بن کر ابھری ہے جو اپنے بل بوتے پر اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پرشانت کشور نے کہا کہ مودی کی اقتدار میں واپسی میں نتیش کمار کے کلیدی رول کی بڑی بڑی باتیں ہورہی ہیں لیکن چیف منسٹر بہار اپنی پوزیشن کا استعمال کیسے کررہے ہیں؟

وہ ریاست کا بھلا کرنے کے لۂے اپنا اثرورسوخ استعمال نہیں کررہے ہیں۔ وہ 2025 کے اسمبلی الیکشن کے بعد بھی بی جے پی کے ساتھ اقتدار میں ٹکے رہنے کے لئے پیر چھورہے ہیں۔

غور طلب ہے کہ 2014 میں مودی کے لئے لوک سبھا الیکشن کی کامیاب مہم چلاکر پرشانت کشور نے شہرت حاصل کی تھی۔ انہوں نے 2021 میں پولیٹکل کنسلٹنسی چھوڑنے سے قبل کئی بڑے سیاستدانوں بشمول ممتا بنرجی‘ اروند کجریوال اور جگن موہن ریڈی کے لئے کام کیا تھا۔

a3w
a3w