مشرق وسطیٰ

متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے حوالے سے کسی معاہدے پر بات نہیں ہوئی : وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے فیکٹ چیک ہینڈل پر کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور ابھی ہندوستانی شہریوں کو یو اے ای سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے لیے ایک معاہدے پر غور و خوض کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہند-بحیرہ روم تعاون: بھارت اور اٹلی نے اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
ہندوستان کے پہلے فوجی طیارہ ساز یونٹ کا افتتاح
نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ہندوستان میں ٹسٹ سیریز جیت لی


وزارت خارجہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے فیکٹ چیک ہینڈل پر کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور ابھی ہندوستانی شہریوں کو یو اے ای سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


قابل ذکر ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور یو اے ای فجیرہ کے راستے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے اپنے چار ملکوں کے دورے سے پہلے یو اے ای جا رہے ہیں۔