جموں و کشمیر

راہول گاندھی کی سیکیوریٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں: کانگریس

جموں کے ایک مصروف علاقہ میں دودھماکوں میں 9افراد کے زخمی ہونے کے ایک دن بعد سینئر قائد جئے رام رمیش نے اتوار کے دن کہا کہ راہول گاندھی کی سیکیوریٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جو جموں وکشمیر میں بھارت جوڑویاترا کی قیادت کررہے ہیں۔

سانبا/جموں: جموں کے ایک مصروف علاقہ میں دودھماکوں میں 9افراد کے زخمی ہونے کے ایک دن بعد سینئر قائد جئے رام رمیش نے اتوار کے دن کہا کہ راہول گاندھی کی سیکیوریٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جو جموں وکشمیر میں بھارت جوڑویاترا کی قیادت کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
کھرگے پر نازیبا تبصرہ، کارروائی کی جائے گی:کانگریس
راہل نے خط لکھ کر مرمو سے اگنی ویر اسکیم میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا
اُدھوٹھاکرے کے قافلہ سے اضافی گاڑی ہٹادی گئی
انڈیا بلاک حکومت، اگنی پتھ اسکیم برخاست کردے گی: راہول گاندھی

پارٹی قائدین کے بموجب راہول گاندھی بانیہال میں جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یوم جمہوریہ منائیں گے۔ گاندھی خاندان کے چشم وچراغ کی سیکیوریٹی کے تعلق سے جئے رام رمیش نے کہا کہ دہشت گردی پر پارٹی کا موقف بالکل واضح ہے۔ اس کا ارتکاب کرنے والوں یا اس کی سرپرستی کرنے والوں سے نمٹنے کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

جئے رام رمیش نے چک نانک (سانبا) میں میڈیا سے کہا کہ راہول گاندھی کی سیکیوریٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ان کی سیکیوریٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم سیکیوریٹی ایجنسیوں کے رہنمایانہ خطوط پر من وعن عمل کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر اے آئی سی سی انچارج رجنی پاٹل‘صدرپردیش کانگریس وقاررسول وانی اور پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندرشرما نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے زوردے کرکہا کہ یاترا شیڈول کے مطابق اختتام پذیر ہوگی۔ جموں میں ہفتہ کے دن دو پے درپے دھماکے ہوئے تھے۔ 9افراد زخمی ہوئے تھے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں کیلئے آئی ای ڈی(دھماکوآلہ) کا استعمال ہواتھا۔ شرما نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد کی سیکیوریٹی کی فکر ہے۔ ایک دن قبل دو دھماکے ہونا سیکیوریٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔

ہم مانتے ہیں کہ سیکیوریٹی ایجنسیاں پوری طرح الرٹ ہیں اور وہ اپنا کام اطمینان بخش حد تک کررہی ہیں لیکن حکومت کا دعویٰ مشتبہ ہوجاتا ہے کہ اس نے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے۔ گذشتہ برس31 دسمبر کو سیکیوریٹی ایجنسیوں نے دعویٰ کیاتھا کہ دہشت گردی ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے دوسرے ہی دن راجوری کے موضع ڈھانگری میں حملہ ہوا اور اقلیتی فرقہ کے 7 افراد مارے گئے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ یاترا کے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

کانگریس جنرل سکریٹری وانچارج کمیونکیشن جئے رام رمیش نے الزام عائد کیاکہ بی جے پی نے ملک میں ”غیرمعلنہ“ ایمرجنسی نافذ کررکھی ہے۔ غیرمعلنہ ایمرجنسی زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ بی جے پی نے ملک میں جمہوریت کی اسپرٹ ختم کردی۔ الیکشن ہورہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا ملک جمہوری ہے۔ دستورکی برخاست دفعہ 370 پر کانگریس کا موقف پوچھنے پر پارٹی قائد نے کہاکہ یہ سنگین مسئلہ ہے لیکن فی الحال زیادہ سنگینی جموں و کشمیر میں جمہوری سرگرمیوں کی بحالی ہے۔

اسی دوران کانگریس قائد راہول گاندھی کی زیرقیادت بھارت جوڑویاترا جموں میں جڑواں دھماکوں کے مدنظرکڑے پہرہ میں ہیرانگر (جموں) سے اتوار کو پھرشروع ہوئی۔کل دن بھر کے بریک کے بعد آج صبح 7بجے یاترا بحال ہوئی۔

ہیرانگر‘ جموں۔پٹھان کوٹ ہائی وے پر بین الاقوامی سرحد کے قریب واقع ہے جسے پولیس اورسیکیوریٹی فورسس نے مہربندکردیا۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کے لئے کڑے سیکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں کے مضافات نارول میں کل 2دھماکوں کے مدنظرجموں وکشمیر میں سیکیوریٹی مزیدبڑھادی گئی۔

a3w
a3w