دہلی

الیکشن کے اختتام تک کانگریس کے خلاف انکم ٹیکس کارروائی نہیں

مرکز نے پیر کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس‘ کانگریس پارٹی کو جاری کردہ ٹیکس نوٹسوں پر لوک سبھا الیکشن ختم ہونے تک کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

نئی دہلی: مرکز نے پیر کے دن سپریم کورٹ سے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس‘ کانگریس پارٹی کو جاری کردہ ٹیکس نوٹسوں پر لوک سبھا الیکشن ختم ہونے تک کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

جسٹس بی وی ناگارتنا کی بنچ کو سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جانکاری دی کہ محکمہ انکم ٹیکس ملک کی سب سے قدیم جماعت سے تقریباً 3500 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کرنے کی کوئی کارروائی لوک سبھا الیکشن کے مخصوص حالات کی وجہ سے نہیں کرے گا۔

مرکز کے دوسرے سب سے بڑے قانونی عہدیدار سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ملک میں چونکہ الیکشن جاری ہے‘ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے کوئی مسئلہ پیدا کرنا نہیں چاہیں گے۔

انہوں نے بنچ سے گزارش کی کہ معاملہ کی مزید سماعت جون کے دوسرے ہفتہ میں مقرر کی جائے۔ تب تک الیکشن ہوجائے گا۔ بنچ نے 24 جولائی کی تاریخ دی۔ گزشتہ ہفتہ دہلی ہائی کورٹ نے کانگریس کی درخواست مسترد کردی تھی۔

پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے ان کی پارٹی کو محکمہ انکم ٹیکس کی نوٹسوں پر پیر کے دن بی جے پی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ انہوں نے اس اقدام کو 140 کروڑ ہندوستانیوں کی آواز کمزور کرنے کا جانبدارانہ اقدام قراردیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوام بی جے پی کے غیرجمہوری منصوبے کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔