بھارت

بزرگ شہریوں کے لیے ایک لاکھ روپے تک کی سود کی آمدنی پر کوئی ٹی ڈی ایس نہیں

- کرایہ کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کی کم از کم آمدنی کی حد 2.40 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2025-26 میں ذرائع پر ٹیکس کٹوتی (ٹی ڈی ایس) کی شرح میں کمی کے لیے کم از کم آمدنی کی حد میں اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان سے بات چیت ممکن: اسحق ڈار
نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
مودی حکومت کا آخری عبوری بجٹ پیش۔ وزیر فینانس نرملاسیتارمن کی لوک سبھا میں تقریر
روپیہ آتا کہاں سے ہے، جاتا کہاں ہے

بزرگ شہریوں کے لیے سود کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کٹوتی کی حد 50 ہزار روپے سالانہ سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔

کرایہ کی آمدنی پر ٹی ڈی ایس کی کم از کم آمدنی کی حد 2.40 لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے سالانہ کر دی گئی ہے۔

بیرون ملک رقم بھیجنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی لبرلائزڈ اسکیم ( ایل آر ایس ) کے تحت، ٹی سی ایس 6 لاکھ کی بجائے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم پر لاگو ہوگا۔

اب صرف سامان کی فروخت پر ٹی ڈی ایس لاگو ہوگا۔