حیدرآباد

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سکینڈ ائیر اڈوانسڈ سپلیمنٹری کے نتائج جاری

نتائج میں ضلع مُلگ پہلے اور وقارآباد آخری نمبر پر رہا ہے۔ انٹر سپلیمنٹری امتحان یکم اگست سے منعقد کیاگیاتھا۔ اس امتحان میں تقریباً 1.13 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج جاری کردیئے گئے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس میں نتائج کا اعلان کیا۔ انٹر سکنڈ ایئر کے سپلیمنٹری امتحانات میں مجموعی طور پر 48,816 طلبہ کامیاب ہوئے ۔

 اس طرح کامیابی کا فیصد47.74 ریکارڈ کیا گیا۔ امتحانات میں جملہ1,02,236 طلبہ نے شرکت کی۔ ووکیشنل میں 12,053 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی جن میں سے 7,843 طلبہء کامیاب ہوئے۔ان نتائج میں 53.59% لڑکیاں اور 44.43% لڑکے کامیاب قراردیئے گئے۔

نتائج میں ضلع مُلگ پہلے اور وقارآباد آخری نمبر پر رہا ہے۔ انٹر سپلیمنٹری امتحان یکم اگست سے منعقد کیاگیاتھا۔ اس امتحان میں تقریباً 1.13 لاکھ طلباء نے شرکت کی تھی۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 5 سے 8 ستمبر تک نشانات کی دوبارہ گنتی کا موقع دیا ہے۔