تلنگانہ

حیدرآباد کے 15 حلقوں سے 25 امیدواروں کے پرچہ نامزدگیاں داخل

مجوزہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کانگریس‘ مجلس‘ بی جے پی‘ بی آر ایس ودیگر جماعتوں وآزاد کے بشمول 25 امیدواروں نے شہر کے 15 اسمبلی حلقوں سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔

حیدرآباد: مجوزہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کانگریس‘ مجلس‘ بی جے پی‘ بی آر ایس ودیگر جماعتوں وآزاد کے بشمول 25 امیدواروں نے شہر کے 15 اسمبلی حلقوں سے پرچہ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔

متعلقہ خبریں
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

جن میں مجلس کے احمد بن عبداللہ بلعلہ (ملک پیٹ)‘ محمد ماجد حسین (نامپلی)‘ کوثر محی الدین (کاروان)‘ جبکہ راجیش کمار (بہادر پورہ کانگریس)‘ محمد عبدالعظیم گوشہ محل (آل انڈیا مجلس انقلاب ملت)‘ ایم ستیارام ریڈی (بی آر ایس چندرائن گٹہ)‘ کلیانی نریش کمار گوشہ محل (بہوجن سماج پارٹی)‘ بی ناگیش (کانگریس چندرائن گٹہ)‘ شیخ شاہین (جے مہا بھارت پارٹی بہادر پورہ)‘ وائی نریش (بہادر پورہ۔ بی جے پی)‘ ونیلا جی وی (کانگریس سکندرآباد کنٹونمنٹ) جبکہ دیگر آزاد ومختلف جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وکمشنر جی ایچ ایم سی رونالڈ روز نے آج اس سلسلہ میں مذکورہ تفصیلات جاری کئے ہیں۔

پرچہ نامزدگیوں کے آغاز کے تیسرے روز جوبلی ہلز اور چارمینار حلقہ جات سے کسی نے بھی پرچہ داخل نہیں کئے۔