کرناٹک

سیکس اسکینڈل لنگایت سوامی کے سینہ میں درد، ہاسپٹل منتقل

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم سادھو کو جمعرات کی رات گرفتاری کے بعد جیل میں رکھا گیا تھا۔ وہ سینہ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کرتے ہوئے گر پڑا۔

چتردرگ (کرناٹک): لنگایت سوامی شیوا مورتی مروگھا شرنارو جسے نابالغ لڑکیوں پر جنسی حملے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے، آج سینہ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر جیل سے ایک ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم سادھو کو جمعرات کی رات گرفتاری کے بعد جیل میں رکھا گیا تھا۔ وہ سینہ میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کرتے ہوئے گر پڑا۔

فی الحال ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں اس کا علاج کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹرس اس کا ای سی جی، ایکو اور سینہ کی اسکیاننگ جیسے ٹسٹ کررہے ہیں۔