شمالی بھارت
مولانا توقیر رضا خان بریلوی کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری
اے ڈی جے روی کمار دیواکر نے وارنٹ جاری کیا اور سرکل آفیسرسٹی(1) کو حکم دیا کہ وارنٹ کی تعمیل کی جائے اور مولانا کو گرفتار کرکے 13 مارچ کو حاضر عدالت کیا جائے۔ عدالت نے مولانا کو پیر کے دن طلب کیا تھا۔
لکھنو: بریلی کی ایڈیشنل ضلع جج (فاسٹ ٹریک) عدالت نے اتحادِ ملت کونسل(آئی ایم سی) کے سربراہ مولانا توقیر رضاخان بریلوی کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔
اے ڈی جے روی کمار دیواکر نے وارنٹ جاری کیا اور سرکل آفیسرسٹی(1) کو حکم دیا کہ وارنٹ کی تعمیل کی جائے اور مولانا کو گرفتار کرکے 13 مارچ کو حاضر عدالت کیا جائے۔ عدالت نے مولانا کو پیر کے دن طلب کیا تھا۔
ان پر 2010 کے بریلی فسادات کے ماسٹر مائنڈ(منصوبہ ساز) ہونے کا الزام ہے۔ کئی کوششوں کے باوجود پولیس مولانا کا پتہ نہیں چلاسکی۔ ان کے مکان پر قفل لگا ہے۔ پولیس نے جب عدالت کو بتایا کہ مولانا کا پتہ نہیں چل سکا تو عدالت نے ان کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کردیا۔