انٹرٹینمنٹ

نورا فتحی، جیکولین فرنانڈیس سے حسد کرتی ہے: سوکیش چندر شیکھر

اس معاملے کے اصل ملزم سوکیش چندر شیکھر نے ان دونوں کے بارے میں دلچسپ بیان دیا ہے۔ اس نے ہفتہ کے روز اپنے وکلاء کے ذریعے بیان دیا کہ نورا فتحی ہمیشہ جیکولین فرنانڈیس سے حسد کرتی رہی ہے۔

ممبئی: منی لانڈرنگ کیس میں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے والی بالی ووڈ حسینائیں جیکولین فرنانڈیس اور نورا فتحی اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر خود لوگوں کی تنقید کی زد میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
منشیات فروخت کیس: ٹالی ووڈ اداکار پی ناؤدیپ سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
ہیمنت سورین کی درخواست ضمانت‘ ای ڈی سے جواب طلب
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد

اس معاملے کے اصل ملزم سوکیش چندر شیکھر نے ان دونوں کے بارے میں دلچسپ بیان دیا ہے۔ اس نے ہفتہ کے روز اپنے وکلاء کے ذریعے بیان دیا کہ نورا فتحی ہمیشہ جیکولین فرنانڈیس سے حسد کرتی رہی ہے۔

سوکیش نے کہا کہ نورا فتحی نے اسے جیکولین فرنانڈیس سے دور رکھنے کے لئے ہمیشہ اس کی برین واشنگ کی۔ وہ چاہتی تھی کہ میں جیکولین کو چھوڑ کر اسے ڈیٹ کروں۔ نورا مجھے دن میں کم از کم 10 مرتبہ کال کرتی تھی اور اگر وہ فون ریسیو نہیں کرتا تو لگاتار اور بلاوقفہ وہ اس کا نمبر ڈائل کرتی رہتی تھی۔

سکیش نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نورا فتحی اسے باقاعدگی سے فون کرتی تھی اور اسے پریشان کرتی رہتی تھی اور اس کے ذریعہ وہ تمام چیزیں خریدتی تھی جو وہ چاہتی تھی۔ اس نے یہ بھی انکشاف کیا کہ نورا نے 2 کروڑ روپے سے زیادہ کے بیاگس اور زیورات خریدے تھے جس کی ادائیگی خود سکیش نے کی تھی۔

واضح رہے کہ سکیش چندر شیکھر 215 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں اصل ملزم ہے۔

ای ڈی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ تفتیش میں سامنے آنے والی تفصیلات کی بنیاد پر نکی تمبولی اور چاہت کھنہ کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی۔

بعد ازاں بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیس اور نورا فتحی کے نام بھی سامنے آئے۔ ای ڈی نے انہیں بھی نوٹس بھیجا اور انہیں طلب کرکے پوچھ تاچھ کی۔ تاہم نورا ای ڈی کے سامنے اپنا نام ظاہر کرنے پر جیکولین سے سخت ناراض ہے۔

نورا فتحی کا الزام ہے کہ جیکولین فرنانڈس نے اسے جان بوجھ کر اس معاملہ میں پھنسایا ہے۔ نورا فتحی نے جیکولین فرنانڈس اور ان کے بیانات شائع کرنے والے میڈیا اداروں کے خلاف 200 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت اس معاملے کی سماعت 25 مارچ کو کرے گی۔