آندھراپردیش

اے پی میں میگاڈی ایس سی کا نوٹیفکیشن جاری

وزیرتعلیم و آئی ٹی نارالوکیش جو چندرابابونائیڈو کے فرزند ہیں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ میگا ڈی ایس سی کا شیڈول جاری کرنے کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش میں میگا ڈی ایس سی 2025 نوٹیفکیشن محکمہ اسکولی تعلیم نے جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

ریاست بھر میں حکومت 16,347 اساتذہ کی ملازمتوں کو پُر کرکیاجائے گا۔آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی سالگرہ کے موقع پر یہ اعلامیہ جاری کیاگیا ہے۔

وزیرتعلیم و آئی ٹی نارالوکیش جو چندرابابونائیڈو کے فرزند ہیں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ میگا ڈی ایس سی کا شیڈول جاری کرنے کی اطلاع دی۔

محکمہ اسکولی تعلیم کے ڈائریکٹر وجیا رام راجو کے مطابق، اس میگا ڈی ایس سی سے متعلق مکمل معلومات، متعلقہ سرکاری احکامات، اساتذہ کی ملازمتوں، امتحان کا شیڈول، نصاب اور امدادی مراکز کی تفصیلات اتوار کی صبح 10 بجے سے محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب کروائی جارہی ہیں۔