دہلی

این آر سی لاگو کیا جائے، راہول گاندھی سے گری راج سنگھ کا مطالبہ

مرکزی وزیر پارچہ گری راج سنگھ نے جمعہ کے دن مطالبہ کیا کہ قائد اپوزیشن راہول گاندھی ہماچل پردیش میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آر سی) لاگو کرنا شروع کریں۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر پارچہ گری راج سنگھ نے جمعہ کے دن مطالبہ کیا کہ قائد اپوزیشن راہول گاندھی ہماچل پردیش میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس(این آر سی) لاگو کرنا شروع کریں۔

متعلقہ خبریں
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
سی اے اے، این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کا ملین مارچ احتجاج تاریخی : محمد مشتاق ملک
مودی، ذات پات پر مبنی مردم شماری زبان پر لانے سے تک ڈرتے ہیں : راہول گاندھی
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول

جمعرات کے دن ہماچل پردیش کے وزیر دیہی ترقیات انیرودھ سنگھ نے ریاست میں غیرقانونی امیگرنٹس کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے اسمبلی میں کہا تھا کہ غیرقانونی امیگرنٹس کی تیزی سے تعمیرات کے باعث بعض علاقوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

ان کے خیال میں غیرقانونی امیگرنٹس روہنگیا اور بنگلہ دیشی ہوسکتے ہیں۔ گری راج سنگھ نے آئی اے این ایس سے بات چیت میں کہا کہ انیرودھ سنگھ ہماچل پردیش کے وزیر ہیں۔ وہ چیف منسٹر کی موجودگی میں ایوان میں بول رہے تھے جسے سارے ملک نے دیکھا ہے۔

مرکزی وزیر نے زور دیا کہ این آر سی لاگو کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ہندوستانی خود اپنے ملک میں اقلیت بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انیرودھ سنگھ جیسے لوگ این آر سی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

این آر سی سارے ملک میں ضروری ہے ورنہ ہندوستانی‘ 200 سے زائد اضلاع میں اقلیت بن جائیں گے۔ گری راج سنگھ نے مطالبہ کیا کہ راہول گاندھی‘ ہماچل پردیش میں این آر سی لاگو کریں۔

روہنگیا اور بنگلہ دیشی درانداز ہندوستان میں ہر جگہ یہاں تک کہ دہلی میں بھی موجود ہیں۔ وہ دھیرے دھیرے پھیل رہے ہیں۔ وہ اتراکھنڈ اور ہماچل کی پہاڑیوں میں منصوبہ بند طریقہ سے پاپلر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی مدد سے آباد ہورہے ہیں۔ ریاستی حکومت کو تحقیقات کرانی چاہئیں۔

a3w
a3w