امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکہ کے صدر منتخب، کملا ہیرس کو شکست کا سامنا

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کردیئے جائیں گے۔

واشنگٹن: امریکی صدر کے انتخاب کیلئے تمام ریاستوںمیں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی میدان میں بازی مارلی۔ امریکی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ٹرمپ اہم ریاستوں میں برتری حاصل کرنے کے بعد فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے تاریخ رقم کردی ہے۔ امریکہ اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کردیئے جائیں گے۔

ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، ایسی سیاسی کامیابی اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔ امریکہ کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال ملک بنادوں گا۔ ٹرمپ نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اُن کے ووٹ کے بغیر میری کامیابی ممکن نہیں تھی۔