شمالی بھارت

این آر سی نافذ کیاجائے گا: رگھوبرداس

جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر رگھوبرداس نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست میں آئندہ سال کے اسمبلی انتخابات میں زعفرانی جماعت کے برسر اقتدار آنے پر شہریوں کا قومی رجسٹر (این آر سی) نافذ کیا جائے گا۔

جمشید پور: جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر اور بی جے پی لیڈر رگھوبرداس نے ہفتہ کے روز کہا کہ ریاست میں آئندہ سال کے اسمبلی انتخابات میں زعفرانی جماعت کے برسر اقتدار آنے پر شہریوں کا قومی رجسٹر (این آر سی) نافذ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اتراکھنڈ میں بہت جلد یکساں سیول کوڈ لاگوہوگا: چیف منسٹر
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
سی اے اے، این آر سی کے خلاف شہر حیدرآباد کا ملین مارچ احتجاج تاریخی : محمد مشتاق ملک
سی اے اے اور این آر سی قانون سے لاعلمی کے سبب عوام میں خوف وہراس
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی

داس نے یہ دعوی کیا کہ 2018 میں انہوں نے جھارکھنڈ کے قبائیلی علاقہ سنتل پراگنہ میں تبدیل ہوتی ہوئی آبادیات کے پیش نظر این آر سی کے نفاذ کی تجویز پیش کی تھی۔

رگھوبرداس نے الزام عائد کیا کہ بنگلہ دیشیوں کی بڑھتی دراندازی باعث تشویش ہے اور اس علاقہ کے شہریوں کے لیے ایک خطرہ ہے۔ پڑوسی ملک کے غیرقانونی تارکین وطن نے اس علاقہ میں مقامی عورتوں سے شادی کرلی ہے اور ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کرلیاہے۔

انہوں نے کہاکہ سنتل پراگنہ علاقہ میں تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی آبادیات کامسئلہ پہلے ہی پارلیمنٹ میں اٹھایا جاچکاہے۔ یہ علاقہ ضلع گوڈا‘ دیوگھر‘ ڈنکا‘ جم تارا‘ صاحب گنج اور پاکر پر مشتمل ہے۔

2018 میں اس صورتحال کے مد نظر میں نے مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ یہاں این آر سی نافذ کرے۔ 2024 کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے برسر اقتدار آنے پر یہاں این آر سی نافذ کیاجائے گا۔

رگھوبر داس اب بی جے پی کے نائب قومی صدر ہیں۔ وہ 2014 اور 2019 کے دوران ریاست کے چیف منسٹر رہے ہیں۔