مشرق وسطیٰ

3 اگست کو فلسطینیوں کی حمایت میں پوری دنیا سڑکوں پر آجائے: حماس

اسماعیل ہنیہ نے تمام عرب،اسلامی اور دیگر عوام سے 3 اگست بروز ہفتہ کو غزہ کے عوام اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

غزہ: حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام عرب،اسلامی اور دیگر عوام سے 3 اگست بروز ہفتہ کو غزہ کے عوام اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی

حماس کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل تقریباً 10 ماہ سے غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیلی جیلوں میں مرنے والے قیدیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے لیے ایک منظم مہم چلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کو نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،ان پر نفسیاتی اور جسمانی تشدد، خوراک اور ادویات سے محرومی جیسے جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

بیان میں ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری، فلسطینی عوام اور جیلوں میں بند قیدیوں کے خلاف ان حملوں کو روکنے میں ناکام ہے، امریکی انتظامیہ نے ان حملوں کی حمایت کی اور انسانی حقوق کے ادارے غزہ کے عوام اور قیدیوں کو ضروری مدد فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ہنیہ نے غزہ کے عوام اور اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حمایت کے لیے 3 اگست کو قومی اور بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور تمام اسلامی، عرب اور دیگر عالمی ممالک سے اس دن مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کے رہنما کا مطالبہ ہے کہ مظاہرے اُس وقت تک جاری رہیں جب تک کہ غزہ کے لوگوں اور قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے بند نہیں ہو جاتے ۔

a3w
a3w