جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

بیوی کی پانچویں شادی پر چوتھے شوہر نے آگ لگاکر خودکشی کرلی

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کی خود کشی کی وجہ بیوی سے ناچاقی تھی۔ اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی اور سنیل پر جہیز کے مطالبہ اور ہراسانی کا کیس درج کرائی تھی۔

نئی دہلی: بیوی کی پانچویں شادی پر شوہر نے خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اندور میں 35 سالہ سنیل نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی۔ سنیل کو نہایت تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

متعلقہ خبریں
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
چال چلن پر شبہ: 12سال سے گھر میں محروس خاتون بازیاب، دل دہلادینے والا واقعہ
بیوی کو بطور نان نفقہ ماہانہ60ہزار روپئے کی رقم زیادہ نہیں: ہائی کورٹ
16سالہ لڑکی حاملہ پائی گئی، والدین و شوہر کے خلاف کیس درج
بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کی خود کشی کی وجہ بیوی سے ناچاقی تھی۔ اس کی بیوی ناراض ہوکر میکے چلی گئی تھی اور سنیل پر جہیز کے مطالبہ اور ہراسانی کا کیس درج کرائی تھی۔

سنیل کی بیوی کی پہلے بھی 3 شادیاں ہوچکی تھیں وہ سنیل کی چوتھی بیوی تھی اور اب پانچویں شادی کرنے جا رہی تھی جس پر سنیل نے دل برداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ پولیس کو سنیل کے گھر سے خودکشی کا نوٹ بھی ملا جس پر لکھا تھا کہ بیوی کی پانچویں شادی پر دل برداشتہ ہوں اسی یہ انتہائی قدم اُٹھا رہا ہوں۔

a3w
a3w