تعلیم و روزگارحیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے حکام کو بعدمیں ہوش آیا……

حکام کی سنگدلی اورشدید درد کے باوجود ایک طالبہ جس کے پیر اور ہاتھ میں کئی فریکچرس ہیں‘انٹرمیڈیٹ کاسپلیمنٹری امتحان تحریر کرنے جمعہ کے روز الوال کے ایک امتحانی مرکز پہونچی۔

حیدرآباد: حکام کی سنگدلی اورشدید درد کے باوجود ایک طالبہ جس کے پیر اور ہاتھ میں کئی فریکچرس ہیں‘انٹرمیڈیٹ کاسپلیمنٹری امتحان تحریر کرنے جمعہ کے روز الوال کے ایک امتحانی مرکز پہونچی۔

متعلقہ خبریں
انٹرمیڈیٹ بورڈ نے تعلیمی سال 25-2024 کا کیلنڈر جاری کیا
انٹرمیڈیٹ کے اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا جون میں انعقاد

پہلی بات یہ ہے کہ وہیل چیرپر پہونچنے والی دیشاکو الوال کے امتحانی مرکز وگنان بھارتی جونیئر کالج کی دوسری منزل پر نشست الاٹ کی گئی تھی۔دوسری بات ہے کہ اس کالج کی عمارت میں کوئی لفٹ بھی نہیں ہے۔

بہادر طالبہ دیشانے گراؤنڈفلور پرامتحان تحریر کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی مگرحکام نے ان کی اپیل پرکوئی جواب نہیں دیا۔ آخرکار 16 سالہ زخمی لڑکی کے والدین نے 108 پر فون کرکے ایمبولینس طلب کیا اوراس ایمبولینس میں موجود اسٹرکیچر پرلڑکی کولیٹاکر دوسری منزل پوپہونچایاگیا جہاں انہیں امتحان تحریر کرنے کے لئے نشست الاٹ کی گئی تھی۔

لڑکی کی والدہ بمبنیاراجو کے مطابق مارچ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات سے عین قبل دیشا بائک حادثہ میں زخمی ہوگئیں ان کے ران کی ہڈی اور ہاتھ میں فریکچرس آگئے۔

چوٹوں کے شدید درد کے باوجود لڑکی نے امتحانات کی تیاری کوجاری رکھا لڑکی دیشانے کہاکہ وہ امتحانات کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے پیراورہاتھ میں فریکچرس ہیں ان حالات میں دوسری منزل پرپہونچنا چالنچنگ سے کم نہیں تھا۔

لڑکی کی والدہ نے ہفتہ کے روز بورڈآف انٹر میڈیٹ کے ارباب مجاز سے اپیل کی ان کی بیٹی کوگراؤنڈفلور پرامتحان تحریر کرنے کی اجازت دیں۔

والدہ کی اپیل اورطالبہ کی صحت کودیکھتے ہوئے حکام نے دیشاکا امتحانی مرکز تبدیل کردیا۔

بمبنیا راجو نے کہاکہ ہماری اس اپیل پر عہدیداروں نے دیشا کی مدد کی اور امتحانی مرکز تبدیل کردیا اور بولارام میں سینٹ آنس جونیئر کالج مرکز پر امتحان دینے کی اجازت دے دی۔

دیشا نے ایک کاتب کی مدد سے امتحان میں شرکت کی۔

a3w
a3w