جرائم و حادثات

تیز رفتار کار کی ٹکر، ایک شخص ہلاک، دیگر زخمی

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ حادثہ سکندرآباد کے الوال پولیس اسٹیشن کے حدود کے سبھاش نگر، ملٹری ڈیری فارم روڈ الوال میں کل شب پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق 26 سالہ خاتون جس کی شناخت شیوانی کے طورپر کی گئی ہے، تیز رفتاری سے کار چلارہی تھی کہ اس نے کا ر کا توازن کھودیا اور یہ کار ایک شخص کے ساتھ ساتھ دو چھوٹی دکانات، دوموٹرسائیکلوں اور ایک ہائی ٹنشن وائر سے ٹکراگئی۔

حادثہ کی شدت کے نتیجہ میں ہائی ٹنشن وائر دو تکڑے ہوگیاجس میں سے ایک تکڑا موٹرسائیکل پر وہاں سے گزرنے والے سوئگی بوائے پر گرپڑاجس کے نتیجہ میں وہ شدید طورپر جھلس گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ایک کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ شیواونی، سافٹ ویر ملازمہ ہے۔

شبہ کیاجاتا ہے کہ شیوانی نے اکسلیٹر پر پیر رکھ دیا جس کے نتیجہ میں کار کی رفتار میں اضافہ ہوگیااور اس نے کار کاتوازن کھودیا اور یہ حادثہ پیش آیا۔

ذریعہ
یواین آئی