حیدرآباد

کانگریس کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل، ہم حکمران نہیں خادم ہیں۔ چیف منسٹر کا ٹوئیٹ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”زنجیروں کو توڑتے ہوئے عوام کی توقعات کے مطابق آزادی کو یقینی بناکرہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم حکمران نہیں خادم ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار کا ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ریونت ریڈی نے گذشتہ سال 7دسمبر کو وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔آج انہوں نے اس سلسلہ میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”زنجیروں کو توڑتے ہوئے عوام کی توقعات کے مطابق آزادی کو یقینی بناکرہم نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم حکمران نہیں خادم ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

 گذشتہ ایک ماہ کے دوران حکمرانی کو عوام تک لے جاتے ہوئے ہم نے جو وعدہ کیا تھا اس کو یقینی بناکر ہم نے ایک نیا تجربہ دیا۔غریبوں کی آواز کو سنتے ہوئے نوجوانوں کی ترقی کی راہ ہموار کرتے ہوئے مہالکشمی اسکیم کے ذریعہ لڑکیوں کے چہرہ پر خوشی دیکھتے ہوئے کسانوں کو بھروسہ دیتے ہوئے اور کاشت کیلئے روشن مستقبل کی طرف ہم قدم بڑھارہے ہیں۔

سرمایہ کیلئے بھی ہم پابند عہد ہیں۔صنعتوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے شہروں کی ترقی کروائی جائے گی۔میں اپنی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا“۔