آدھار میں ایک نام، سرٹیفکیٹس میں دوسرا! کہیں مشکل نہ بڑھ جائے
ایک صاحب کا سوال ہے کہ ان کی والدہ کا نام ایکس ہے۔ ان کی والدہ کے آدھار کارڈ، پیان کارڈ اور بینک پاس بک پر والدہ کا نام ایکس درج ہے لیکن وہ صاحب کہ جو تعلیمی اسناد ہیں۔ ان پر ان کی والدہ کا نام وائی آگیا ہے۔
سوال : ایک صاحب کا سوال ہے کہ ان کی والدہ کا نام ایکس ہے۔ ان کی والدہ کے آدھار کارڈ، پیان کارڈ اور بینک پاس بک پر والدہ کا نام ایکس درج ہے لیکن وہ صاحب کہ جو تعلیمی اسناد ہیں۔ ان پر ان کی والدہ کا نام وائی آگیا ہے۔
صاحب کے برتھ سرٹیفکیٹ، ہائی اسکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹس میں والدہ کا نام ایکس کی جگہ وائی تحریر ہے۔ صاحب کا پوچھنا یہ ہے کہ کیا وہ ان کے سرٹیفکیٹس میں والدہ کا نام وائی ہٹا کر ایکس کرائیں یا ان کے والدہ کے سرٹیفکیٹس میں نام کو چینج کروائیں۔
ان کے لئے کیا بہتر ہوگا۔ صاحب نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کا نام جان بوجھ کر پوشیدہ رکھا گیا ہے کیونکہ کسی کا نام بغیر اجازت کے شائع نہیں کیا جا سکتا۔
جواب: دیکھئےجناب! آپ کے والدہ کا نام ایکس جو بتایا گیاہے وہ آپ کی والدہ کے آدھار کارڈ، پیان کارڈ اور بینک پاس بک پر بتایا گیا ہے۔ جبکہ آپ کی والدہ کا نام ایکس کی جگہ وائی آپ کے سرٹیفکیٹس جیسا کہ برتھ سرٹیفکیٹ، ہائی اسکول سرٹیفکیٹ، ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے۔
آپ کے سرٹیفکیٹس میں آپ کے والدہ کا نام وائی کو ہٹا کر ایکس کروانا بہت مشکل ہے اور اس کے لئے طویل عرصہ بھی کارروائی کے لئے درکار ہو سکتا ہے۔ اس کے بجائے اگر آپ اپنی والدہ کا نام ایکس کی بجائے وائی ان کے ہی ڈاکیومنٹس جیسے کہ آدھار کارڈ، پیان کارڈ اور بینک پاس بک میں تبدیل کروائیں تو بہتر رہے گا۔ آدھار کارڈ میں نام تبدیل ہو سکتا ہے۔
پیان کارڈ میں نام کی تبدیلی کے لئے آپ درخواست کر سکتے ہیں۔ پاس بک میں بھی بینک کے ذریعہ آپ کی والدہ کا نام تبدیل ہو سکتا ہے۔ آپ کے سرٹیفکیٹس اور آپ کی والدہ کے دستاویزات میں آپ کی والدہ کا نام ایک ہی رہے تو آپ والدہ کے ڈاکیومنٹس میں والدہ کا نام تبدیل کروا سکتے ہیں۔
یہ آپ کے لئے آسان رہے گا۔ یہاں ایک بات ذہن نشین رکھنا ضروری ہے کہ آپ کس لئے نام تبدیل کروانا چاہ رہے ہیں۔ کیا اس تعلق سے آپ کو ایس آئی آر کی نوٹس وصول ہوئی ہے کیونکہ ایس آئی آر کا عمل جاری ہے۔ اگر آپ کو کوئی نوٹس آئی ہے یا میاپنگ اور لاجیکل تضاد کے تعلق سے آپ کو کچھ مشکلات درپیش ہیں۔ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ ہے تو آپ کو نام تبدیل کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔
آپ کی ایج، تاریخ پیدائش کے لحاظ سے اگر کوئی Anomaly آئی ہو تو آپ کی والدہ کون ہیں۔ ان کا صحیح نام کیا ہے۔ وہ دستاویزات بتاتے ہوئے آپ کو ثابت کرنا پڑے گا۔ ایس آئی آر کے کام کے لئے آپ کو نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ ریکارڈ صحیح کروانا چاہتے ہیں تو آپ کرسکتے ہیں تاہم آپ کے معاملے میں آپ کے سرٹیفکیٹس کے بجائے آپ کے والدہ کے دستاویزات میں نام تبدیل کروانا ہی آپ کے لئے آسان لگ رہا ہے۔