سوشیل میڈیاشمالی بھارت

عتیق احمد کے 2 کمسن لڑکوں میں سے ایک کو بہت جلد انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا جائے گا؟

پروفیسر یادو نے جو ہولی منانے اِٹاوہ میں ہیں‘ میڈیا نمائندوں سے کہا کہ دستور ہمیں جینے کا حق دیتا ہے اور پولیس اس طرح کسی کی جان نہیں لے سکتی۔ ایسے کیسس میں قانونی طریقہ کار اپنانا چاہئے۔

اِٹاوہ: رکن پارلیمنٹ و سکریٹری جنرل سماج وادی پارٹی (ایس پی) پروفیسر رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ انہیں اندیشہ ہے کہ عتیق احمد کے 2 کمسن لڑکوں میں سے ایک کو بہت جلد پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا جائے گا۔ انہوں نے منگل کے دن کہا کہ جب اصل خاطی پہنچ سے باہر ہوں تو اوپر سے دباؤ ہوتا ہے کہ فرضی انکاونٹرس کرو۔ پولیس‘ عتیق احمد کے 2 کمسن لڑکوں کو پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
”لی ہے، پی ڈی اے نے انگڑائی‘ بی جے پی کی شامت آئی“۔ اکھیلیش یادو کا نعرہ

پروفیسر یادو نے جو ہولی منانے اِٹاوہ میں ہیں‘ میڈیا نمائندوں سے کہا کہ دستور ہمیں جینے کا حق دیتا ہے اور پولیس اس طرح کسی کی جان نہیں لے سکتی۔ ایسے کیسس میں قانونی طریقہ کار اپنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فیک انکاؤنٹر کے کیسس میں قائد کو کچھ نہیں ہوتا لیکن پولیس والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آلو کسانوں کے مسائل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن حکومت کو کسانوں کے مسائل حل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں۔ کسانوں کو اپنے مسائل حل کرانے احتجاج کرنا ہوگا۔