جرائم و حادثات
اودھم پور سڑک حادثے میں ایک ا سکوٹی سوار کی موت، دو زخمی
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی اودھم پور منتقل کیا گیا۔
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے دھر روڈ پر منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک سکوٹی سوار کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور میں دھر روڈ پر منگل کی صبح ایک سکوٹی زیر رجسٹریشن نمبر JK14D – 71 21 اور ایک وین گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK14J – 6794 کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار ایک شخص کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے جی ایم سی اودھم پور منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ وین ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوا ہے۔