منشیات کیخلاف عثمانیہ یونیورسٹی میں بیداری رن کا اہتمام
عثمانیہ یونیورسٹی میں منشیات کو نہ کہیں کے موضوع پر بیشتر طلبا یونینوں ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کی جانب سے بیداری رن کا اہتمام کیاگیا۔
حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی میں منشیات کو نہ کہیں کے موضوع پر بیشتر طلبا یونینوں ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی کی جانب سے بیداری رن کا اہتمام کیاگیا۔
بھگت سنگھ یوتھ فیڈریشن اوریوتھ سرویسس ڈپارٹمنٹ تلنگانہ کے اشتراک سے یہ رن منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور طالبات نے حصہ لیتے ہوئے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ منشیات جیسی لعنت سے دور رہیں۔
انہوں نے اس مسئلہ پر نوجوانوں میں بیداری کی ضرورت پر زوردیااور نعرے بھی لگائے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذمہ داروں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات، سگریٹ اور دیگر نشیلی اشیا سے دوررہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ان کی زندگی خراب ہوگی اور کسی بھی صورت میں نوجوانوں کو اس لعنت سے دور رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل تابناک رہے۔
آرٹس کالج سے اس رن کاآغاز کیاگیا جس میں سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔