عثمان شہید میموریل سوسائٹی کے زیراہتمام سیرت النبیؐ مقابلے
عثمان شہید میموریل سوسائٹی کے زیرا ہتمام میلاد النبی کے ضمن میں اسکول و کالج کے طلباء کے لئے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری و نعت خوانی کے مقابلوں کا اردو ہال حمایت نگر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔
حیدر آباد : عثمان شہید میموریل سوسائٹی کے زیرا ہتمام میلاد النبی کے ضمن میں اسکول و کالج کے طلباء کے لئے سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری و نعت خوانی کے مقابلوں کا اردو ہال حمایت نگر میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔
کامیاب طلباء میں جناب محمد عبد الجلیل ایڈیٹر ان چیف روزنامہ منصف، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف اور مولانا مظفر علی صوفی ابوالعلائی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ انعام یافتگان کو نقد رقم ، مومنٹو اور سرٹیفکیٹس عطا کئے گئے۔
ان مقابلوں میں شہر کے معروف اسکول و کالجس جن میں ایم الیس ڈگری کالج، سٹی جونیر کالج، کیپٹل ڈگری کالج ، مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی کے علاوہ ٹمریز آصف نگر، ٹمریز چار مینار، گوتم ماڈل ، ملکہ بوائز ٹاون، صفدر یہ گرلس، مدینہ ہائی اسکول ، سینٹ مریم ، سینٹ انتھونی ، نیو ماڈرن ہائی اسکول، پیرا گاون ماڈرن، شان گریلا ہائی اسکول، بلومنگ بڈس، این ایس ہائی اسکول اور دوسرے اداروں کے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔
جلسہ کی سر پرستی محترمہ مسرت شہید صاحبہ اور جناب صوفی سلطان شطاری نے کی۔ ججس کے فرائض جناب ابو مسعود عبد الغنی، جناب کے این واصف ، ڈاکٹر روبینہ شبنم، جناب سیف الدین انجینئر اور ڈاکٹر لئیقہ پروین نے انجام دیئے ۔ ڈاکٹر جاوید کمال نے پر اثر نظامت کے علاوہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
جناب لطیف الدین لطیف، جناب ابو عمر صدیقی ، محترمہ واجدہ سلطانہ، محترمہ ریحانہ سلطانہ، جناب سید مجیب الله حسینی ، جناب ابو مظہر خالد صدیقی اور محترمہ زبیدہ نے بھر پور تعاون کیا اور انتظامات کو موثر انداز میں انجام دیا۔
تمام طلباء اور اساتذہ کے لئے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اردو ہال کے ذمہ داروں کا بھی بھر پور تعاون حاصل رہا۔ جس کے لئے داعی محفل محترمہ مسرت شهید صاحبہ نے سبھی کا فرداً فرداً شکر یہ ادا کیا۔