زندہ شخص کا نام ڈیتھ زمرہ میں شامل، ووٹر لسٹ میں نام بحال کرانے کیلئے کیا کریں؟
میرا نام فاروق ہے اور میں راجندر نگر کا ساکن ہوں۔ میرا نام اے ایس ڈی ڈی او زمرہ میں ڈال دیا گیا ہے بلکہ واضح طور پر مجھ کو ڈیتھ زمرے میں ڈالا گیا ہے جبکہ میں بقید حیات ہوں۔ ایسے حالات میں مجھ کو کیا کرنا چاہئے۔
سوال : میرا نام فاروق ہے اور میں راجندر نگر کا ساکن ہوں۔ میرا نام اے ایس ڈی ڈی او زمرہ میں ڈال دیا گیا ہے بلکہ واضح طور پر مجھ کو ڈیتھ زمرے میں ڈالا گیا ہے جبکہ میں بقید حیات ہوں۔ ایسے حالات میں مجھ کو کیا کرنا چاہئے۔ میں مسلسل عہدہ داران سے رجوع ہو رہا ہوں اور دفاتر کے چکر کاٹ رہا ہوں تاکہ میرا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل ہو سکے۔
میرے معاملہ میں مختلف لوگ مختلف قسم کے مشورے دے رہے ہیں۔ میرا نام بحیثیت ووٹر دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لئے مجھے کیا کرنا چاہئے۔ مجھے ڈیتھ زمرے میں غلطی سے ڈال دیا گیا ہے۔ اس غلطی کو درست کرنے کے لئے مجھے کیا اقدامات کرنے چاہئیں۔ میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ اس سلسلہ میں مجھ کو صحیح رہنمائی نہیں مل رہی ہے۔ آپ سے التماس ہے کہ اس معاملہ میں میری رہنمائی فرمائیں۔
جواب : فاروق صاحب اس معاملہ میں آپ کو بالکل بھی پریشان یا تشویش میں مبتلا ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا نام فہرست رائے دہندگان میں یا ووٹر لسٹ میں دوبارہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ جن لوگوں نے اینومریشن فارمس داخل نہیں کئے ہیں۔ ان کو اے ایس ڈی ڈی او زمرے میں ڈالا گیا ہے تاہم تعجب خیز امر یہ ہے کہ آپ کے بقول آپ نے اینومریشن فارم بھی داخل کیا۔
اس کے باوجود بھی آپ کو ڈیتھ زمرے میں ڈالا گیا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کے عملہ کی سنگین کوتاہی اور غلطی ہے تاہم آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ فارم 6 داخل کرتے ہوئے دوبارہ اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کروا سکتے ہیں. آپ فارم 6پر کریں اور داخل کریں۔ فارم نمبر 6 کے ساتھ ڈکلیریشن فارم بھی لیا جارہا ہے۔
جس کے تحت ایسے ڈاکیومنٹس طلب کئے جا رہے ہیں جو اینومریشن فارمس کے ادخال کے وقت پوچھے گئے تھے لہٰذا فہرست رائے دہندگان میں آپ کا نام شامل کروانےکے لئے آپ کو پورا موقع حاصل ہے اور آپ 16 ستمبر تک درخواست داخل کر سکتے ہیں۔
آپ بی ایل او یا ای ار او یا کسی بھی انتخابی عہدہ دار کے پاس فارم 6 داخل کر سکتے ہیں۔ آپ آن لائن کے ذریعہ بھی فارم 6 داخل کر سکتے ہیں. اس طرح آپ کا نام قطعی فہرست رائے دہندگان میں آجائے گا۔