اوریا: سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق، 04 زخمی
شدید زخمی مدھو دیوی، ارچنا، رشی اور ڈرائیور یوگیش کو ایمبولینس کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سنہار میں داخل کرایا گیا۔
اوریہ: اترپردیش میں اوریا ضلع کے سہیل تھانہ علاقے میں لہراپور گاوں کے نزدیک گنگاباباز کے قریب آج صبح ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، ۔
جس کی وجہ سے کار میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی جبکہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کانپور دیہات کے رسول آباد شہر کے محلہ شاستری نگر کے رہنے والے کرشنا بہاری چترویدی (65 سال) اپنی بیوی مدھو (60 سال)، بیٹے نیرج چترویدی (40 سال)، نیرج کی بیوی ارچنا ( 38 سال) اور نیرج اپنے بیٹوں رشبھ (12 سال) اور رشی (8 سال) کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گوالیار جا رہے تھے۔
کار کو ڈرائیور یوگیش (40 سال) چلا رہا تھا۔
ڈرائیور یوگیش نے کار پر کنٹرول کھو دیا۔ کار سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی اور ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگری جس کے بعد کار میں چیخ و پکار مچ گئی۔ چیخ و پکار سن کر آس پاس کے گاؤں والے بھاگے اور پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس اور گاؤں والوں نے کار میں پھنسے تمام لوگوں کو باہر نکالا، جس میں کرشنا بہاری، ان کے بیٹے نیرج اور پوتے رشبھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
شدید زخمی مدھو دیوی، ارچنا، رشی اور ڈرائیور یوگیش کو ایمبولینس کے ذریعے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر سنہار میں داخل کرایا گیا۔
جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے جے سی بی مشین کو بلایا اور کار کو کھائی سے باہر نکالا۔ جس کے بعد پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔