ایشیاء

پاکستان: فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستانی فوج نے بلوچ دہشت گرد گروپ کے بانی کو پکڑلیا
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

پاک فوج نے منگل کی رات ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ کارروائی پشین کے علاقے میں پیر کی رات سے منگل کی صبح تک ہوئی۔

یہاں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آپریشن چلایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد تین دہشت گرد مارے گئے، جب کہ ان کا ساتھی زخمی ہوگیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔