پاکستان ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
بابراعظم کی ٹیم سیریز 3-0 سے جیتنے کے ساتھ ہی ونڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم میں ٹیم کی تعریف کی۔

کولمبو: پاکستان تیسرے ونڈے میں افغانستان کو 59 رنز سے شکست دیکر ونڈے فارمیٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کی بادشاہت ختم کردی۔ ونڈے میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بننے کے بعد کپتان بابراعظم نے پاکستانی ٹیم کی تعریفوں کے انبار لگادیے ہیں۔
بابر نے ڈریسنگ روم میں حوصلہ افزا تقریر کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور اس کامیابی کا سہرا ٹیم کی اچھی بانڈنگ کو دیا۔ تیسرے اور آخری ونڈے میں پاکستان کی کارکردگی شاندار رہی۔ بابراعظم اینڈ کمپنی نے افغانستان کی پوری ٹیم 209 رنز پر ڈھیر کردی۔
بابراعظم کی ٹیم سیریز 3-0 سے جیتنے کے ساتھ ہی ونڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ کپتان بابراعظم نے ڈریسنگ روم میں ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نمبر ون ونڈے ٹیم بن گئے ہیں اس کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے جنہوں نے سخت محنت کی۔
ہم اتار چڑھاؤ سے گزرے لیکن ٹیم میں اتحاد برقرار رہا۔ اسی بندھن کی وجہ سے ہم نمبر ون بن گئے۔ بابراعظم نے اپنی تقریر میں ایشیا کپ 2023 کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس جیت کا مزہ لے رہے ہیں، ایشیا کپ کچھ دنوں بعد شروع ہونے والا ہے اور ہمیں اپنا پہلا میچ کھیلنا ہے، ایسی صورتحال میں ہمیں اس رفتار کو آگے بڑھانا ہوگا۔
پاکستان نے تیسرے ونڈے میں افغانستان کو یکطرفہ انداز میں شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بنیاد پر اسکور بورڈ پر 268 رنز بنائے۔
جواب میں افغانستان کی ٹیم باآسانی پاکستان کے بولرس کے سامنے جھک گئی اور پوری ٹیم صرف 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق کو میان آف دی سیریز جبکہ نصف سنچری اسکور کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔