ایشیاء

پاکستان: پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی گرفتار

لاہور: عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے چیئرمین چودھری پرویز الٰہی کو بدعنوانی معاملے کے سلسلے میں جمعرات کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور: عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے چیئرمین چودھری پرویز الٰہی کو بدعنوانی معاملے کے سلسلے میں جمعرات کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
گوہر علی خان، پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین منتخب
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول

مسٹر الٰہی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے، پنجاب کے قائم مقام وزیر اطلاعات عامر میر نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے پولیس کی مدد سے ان کی ظہور الٰہی روڈ پر واقع رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مسٹر الٰہی کو امن و امان خراب کرنے کے الزام میں گرفتار نہیں کیا گیا ، جیسا کہ پی ٹی آئی کے کئی دیگر اراکین اور رہنماؤں کے ساتھ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ہونے والے احتجاج اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر الٰہی مسلسل گرفتاری سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بدعنوانی کیس میں ان کی ضمانت مسترد کر دی گئی تھی۔

وہ اس معاملے میں مطلوب تھے اور انہیں کل فرار ہونے کی کوشش کے دوران ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔