ایشیاء

ڈالر کے مقابلہ پاکستانی کرنسی میں استحکام

پاکستان کا لڑکھڑانے والا روپیہ 7 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں دنیا کی ”بیسٹ پرفارمنگ کرنسی“ بنا۔ اس نے 5 ایام ِ کار میں سب سے زیادہ 3.9 فیصد کی قدر بڑھائی۔

کراچی: پاکستان کا لڑکھڑانے والا روپیہ 7 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں دنیا کی ”بیسٹ پرفارمنگ کرنسی“ بنا۔ اس نے 5 ایام ِ کار میں سب سے زیادہ 3.9 فیصد کی قدر بڑھائی۔

اخبار ایکسپریس ٹریبون نے عارف حبیب لمیٹڈ کے ہیڈ آف ریسرچ طاہر عباس کے حوالہ سے کہا کہ امریکی ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہورہا ہے۔

اب ایک امریکی ڈالر 219.92 پاکستانی روپے کے مساوی ہے۔

اپنی 5 سالہ ازخود جلاوطنی ختم کرکے گزشتہ ماہ پاکستان لوٹے اسحق ڈار نے وزیر فینانس کا عہدہ سنبھالتے ہی روپے کا تحفظ کرنے کی اپنی پالیسی بحال کردی ہے۔