حیدرآباد

کے ٹی آر کے قافلہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کانگریس کارکنوں کی کوشش

ضلع کے کنٹیشورچوراہے کے قریب وزیرموصوف کے ٹی آر کی گاڑیوں کے قافلہ میں کانگریس کے مقامی کارپوریٹرجی روہت، طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے لیڈروں، کانگریس کے کئی کارکنوں نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے نظام آباد مستقر کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کانگریس کے کارکنوں اور لیڈروں نے کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنادیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
ریزرویشن کی بالائی حد، مودی اپنا موقف واضح کریں: کانگریس

ضلع کے کنٹیشورچوراہے کے قریب وزیرموصوف کی گاڑیوں کے قافلہ میں کانگریس کے مقامی کارپوریٹرجی روہت، طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے لیڈروں، کانگریس کے کئی کارکنوں نے رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ہیلی پیڈسے بھوماریڈی کنونشن ہال میں کسانوں سے تبادلہ خیال کے سیشن میں شرکت کے لئے وزیرموصوف بذریعہ کار جارہے تھے۔انہوں نے کے ٹی راما راو واپس جاو کے نعرے لگائے۔

اس اچانک احتجاج سے پولیس کو حیرت ہوئی جس نے ان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔پولیس نے وزیر تارک راما راو کے دورہ کے پیش نظر احتیاطی طورپر کئی اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیاتھا۔