مشرق وسطیٰ
اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 1,569 ہو ئی: وزارت صحت
غزہ پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 1,569 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 7,212 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے دی ہے۔

غزہ: غزہ پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 1,569 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 7,212 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع فلسطینی وزارت صحت نے دی ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 1537 تک پہنچ گئی ہے جن میں 500 بچے اور 276 خواتین شامل ہیں۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی طرف سے ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر کیے گئے اچانک حملے کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پٹی پر حملہ کیا اور جمعرات کو بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے جاری رہے۔
اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر کان نے بتایا کہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے۔