مشرق وسطیٰ

فلسطینی صدر کی سعودی ولیعہدشہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطے میں ہے۔

ریاض: فلسطین کے صدر محمود عباس نے سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں غزہ کی صورتحال سمیت فوجی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
محمود عباس سے انٹونی بلنکن کی ملاقات
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
تلنگانہ کانگریس اسکریننگ کمیٹی کا اجلاس
انڈین کرکٹ کوچ راہول ڈراوڈ اور جئے شاہ کی میٹنگ

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر کو یقین دلایا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کی اپنے حقوق کے حصول تک حمایت جاری رکھے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کیلئے بین الاقوامی اور علاقائی فریقین سے رابطے میں ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیردفاع پرنس خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، انٹیلی جنس چیف، اردن میں سعودی سفیر بھی شریک ہوئے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان کی کوششوں کو سراہا۔

a3w
a3w