مشرق وسطیٰ

زمزم کے پانی کو زیادہ عرصہ تک محفوظ رکھنے کیلئے جدید بوتلیں متعارف

امورِ حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کی گئیں جدید طرز کی بوتلوں کا افتتاح کردیا۔

ریاض: امورِ حرمین شریفین کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے زم زم کے پانی کو محفوظ بنانے کے لیے تیار کی گئیں جدید طرز کی بوتلوں کا افتتاح کردیا۔

متعلقہ خبریں
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت

العربیہ نیوز کے مطابق شیخ عبدالرحمان السدیس نے“زمزم آب رسانی”کے تحت حرم مکہ میں زم زم کی نئی بوتلوں کا افتتاح کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئیں ان بوتلوں میں زم زم کا پانی زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتا ہے۔

اس موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایت پر اللہ مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

جدید بوتلوں کی تیاری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔شیخ السدیس نے“زمزم آب رسانی”انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا جو فرزندگان توحید کو بابرکت پانی پہنچانے اور تقسیم کرنے کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل رہتے ہیں۔