شمالی بھارت

میرے مکان کی ریکی کی گئی پپو یادو کا دعویٰ

آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو نے اتوار کے دن ایک نئے واقعہ پر اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک دن قبل پورنیہ پولیس نے انہیں مبینہ دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

پٹنہ (آئی اے این ایس) آزاد رکن پارلیمنٹ پپویادو نے اتوار کے دن ایک نئے واقعہ پر اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ایک دن قبل پورنیہ پولیس نے انہیں مبینہ دھمکی دینے والے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پپو یادو نے دعویٰ کیا کہ ایک مشتبہ شخص نے جمعہ کی رات بہار کے ضلع مدھے پورہ کے موضع خورد میں ان کے آبائی مکان کی ’ریکی‘ کی۔ یہ ریکی ویڈیو میں قید ہوئی جو وائرل ہوگئی ہے۔

پپو یادو نے کہا کہ انہیں اور ان کے ملازمین کو 14اکتوبر سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہیں دھمکی دینے والوں کو کہنا ہے کہ وہ پورنیہ اور جھارکھنڈ میں موجود ہیں۔

ان دھمکیوں کے باوجود پپو یادو جھارکھنڈ اسمبلی الیکشن کی مہم چلا رہے ہیں۔ وہ انتخابی مہم چلانے کے لئے مہاراشٹرا بھی جانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھمکیاں بااثر سیاسی گروپس کی ڈھکی چھپی یا کھلی سرپرستی میں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے اپنے نکتہ پر زور دینے دو ہائی پروفائل کیسس کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں سشانت سنگھ راجپوت کی موت ان کے خیال میں قتل کا معاملہ ہے۔ راجستھان میں کرنی سینا کے سربراہ کا بھی قتل ہوا۔ دونوں قتل ڈبل انجن حکومتوں میں ہوئے، جہاں ریاست اور مرکز میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے۔