قومی

پارلیمنٹ طلبا کی ہے،کسی کی جاگیر نہیں: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے نئی دہلی میں احتجاجیوں پر پولیس لاٹھی چارج پر مرکز کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت تعلیمی پالیسی کے مسائل پر بحث کے لئے تیار نہیں۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے نئی دہلی میں احتجاجیوں پر پولیس لاٹھی چارج پر مرکز کو نشانہ ئ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت تعلیمی پالیسی کے مسائل پر بحث کے لئے تیار نہیں۔

اس کے بجائے وہ طلبا کے ساتھ مارپیٹ کررہی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کی اپیل پر طلبا اور مظاہرین نے پارلیمنٹ کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے آنسوگیس شل برسائے اور لاٹھی چارج کیا۔

احتجاجیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے بارے میں پوچھنے پر پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤز کامپلکس میں میڈیا سے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے۔ مظاہرین ہمارے اپنے بچے ہیں۔ وہ ملک کا مستقبل ہیں۔

یہ پارلیمنٹ ان کی ہے‘ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔ راہول جی کچھ عرصہ سے یہ مسئلہ اٹھارہے ہیں۔ ہمارا کہنا ہے کہ تعلیمی پالیسی پر جو مسائل ہیں اس پر بحث ہونی چاہئے۔