دہلی
پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس، للت جھا کی تحویل میں توسیع
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس کے ایک ملزم کی زیرحراست پوچھ تاچھ 5 جنوری تک بڑھادی۔
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن پارلیمنٹ سیکوریٹی چُوک کیس کے ایک ملزم کی زیرحراست پوچھ تاچھ 5 جنوری تک بڑھادی۔
خصوصی جج ہردیپ کور نے دہلی پولیس کی درخواست پر للت جھا کی تحویل بڑھادی۔
پولیس نے عدالت سے کہا کہ للت جھا سارے واقعہ کا منصوبہ ساز ہے اور پوری سازش بے نقاب کرنے کے لئے اس سے پوچھ تاچھ ضروری ہے۔
عدالت نے جمعرات کے دن دیگر 4ملزمین ڈی منورنجن‘ ساگر شرما‘ انمول دھن راج شنڈے اور نیلم دیوی کی تحویل 5 جنوری تک بڑھادی تھی۔