دہلی

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس: حکومت، تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار: پرہلاد جوشی

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل حکومت نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ وہ تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار ہے بشرطیکہ اپوزیشن اس کے لئے ایوان میں سازگار ماحول یقینی بنائے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل حکومت نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ وہ تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار ہے بشرطیکہ اپوزیشن اس کے لئے ایوان میں سازگار ماحول یقینی بنائے۔

متعلقہ خبریں
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا جولائی سے آغاز
تلنگانہ میں 850 کروڑ مالیتی روڈ پروجیکٹس منظور:گڈکری
انڈیا بلاک کا شیرازہ بکھرنے کے قریب: کشن ریڈی
حلقوں کی حدبندی آئینی عمل: کشن ریڈی
مرکز کے تعاون سے میگا جاب میلہ: کشن ریڈی

پیر کے دن سے شروع ہونے والے سرمائی اجلاس کے ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کے لئے ہفتہ کے دن پارلیمنٹ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس منعقد ہوا۔ اپوزیشن قائدین نے بڑھتی مہنگائی‘ تحقیقاتی ایجنسیوں کے بے جا استعمال اور منی پور کا مسئلہ اٹھایا۔

میڈیا بریفنگ میں وزیر پارلیمانی امور پرہلاد جوشی نے کہا کہ حکومت نے آج کی میٹنگ میں تیقن دیا کہ وہ تمام مسائل پر بحث کے لئے تیار ہے تاہم اپوزیشن کو اس کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بحث کے لئے پوری طرح تیار ہے اور اپوزیشن سے اس کی درخواست ہے کہ وہ ایوان کی کارروائی آسانی سے چلنے دے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اپوزیشن کی تجاویز کو مثبت انداز میں لیا ہے۔

راجیہ سبھا میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ اپوزیشن نے ہماری سرزمین پر چین کا قبضہ‘ منی پور‘ بڑھتی مہنگائی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) اور سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن(سی بی آئی) کے بے جا استعمال کے مسائل اٹھائے۔

پرہلاد جوشی نے کُل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا جس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ‘ وزیر کامرس پیوش گوئل‘ کانگریس قائدین جئے رام رمیش‘ گورو گوگوئی‘ پرمود تیواری‘ ترنمول قائد سدیپ بندھوپادھیائے‘ این سی پی قائد فوزیہ خان‘ آر ایس پی قائد این کے پریم چندرن اور دیگر نے شرکت کی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 4 دسمبر سے شروع ہوگا اور 22 دسمبر تک اس کی 15 بیٹھکیں (سٹنگس) ہوں گی۔

a3w
a3w